کراچی (قدرت نیوز)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطٰحی اجلاس میں مورخہ 28,فروری سے شروع ہونیوالی کرکٹ سیریز پی ایس ایل سیزن 9 کے موقع پر سیکیورٹی/ٹریفک انتظامات کا امن وامان کی موجودہ صورتحال اور اس تناظر میں درپیش چیلنجز و مجموعی انسدادی اقدامات کا بریفنگ ٹو بریفنگ احاطہ کیا گیا اور مزید رہنما ہدایات جاری کی گئیں .
آئی جی سندھ نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان کی ترتیب میں قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں و ایجینسیوں کی مشاورت و تجاویز کو بھی اہمیت دی جائے جبکہ اس ضمن میں پی سی بی کے نمائندگان و عہدیداران کو بھی اعتماد میں لیا جائے .
آئی جی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل
ایونٹ کے دوران باصلاحت,محنتی اورتجربہ کار افسران اور اہلکاروں سے سیکیورٹی خدمات کو یقینی بنایا جائے . علاوہ ازیں تھریٹس اور خفیہ معلومات کو ہر نظرانداز نہ کیا جائے اور اس ضمن میں پیشگی اور قبل از وقت انسدادی اقدامات کو ہر سطح پر ممکن بنایا جائے . ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر ٹریفک سہولیات کے ضمن میں سڑکوں/شاہراہوں کو غیر ضروری طور پر ہر گزبند نہ کیا جائے .
انہوں مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران پی ایس ایل ایونٹ کے سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران و جوانوں کے لیئے افطار,رات کے کھانے اور پینے کے صاف پانی کے انتظامات لازماً کیئے جائیں . فراہم کا جائے .
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے شیڈول ملاقات ترتیب دیکر انھیں اعتماد میں لیں اور درخواست کریں کہ اپنے اپنے علاقوں میں مشتبہ عناصر, مشکوک حرکات, سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور اس حوالے سے فوری طور پر مدد گار 15 اور قریب ہی ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر یا اہلکار کو اطلاع دیں . آئی جی سندھ نے کہا کہ بازاروں، سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں مشتبہ یا لاوارث اشیاء, بیگ پارسل,تھیلا یا گاڑی دکھائی دینے پر فوری مدگار 15 پولیس کو اطلاع دیں .
اجلاس میں شریک ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجینسی ریسپانس نے دوران بریفنگ بتایا کہ پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے کم و بیش 5600 پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے
جبکہ پی ایس ایل میچز میں شامل تمام ملکی و غیرملکی کرکٹرز,کوچز,اسٹاف و دیگر مندوبین کومسلسل 24 گھنٹے سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا .
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بتایا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران منتخب کردہ روٹس پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے جبکہ شہریوں کو ٹریفک کے متبادل روٹس سے آگاہ رکھنے کے لیئے ٹریفک اقدامات پر مشتمل پلان ترتیب دیدیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کا جلد آغاز کردیا جائیگا . انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پلان کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیئے نا صرف متبادل راستے ترتیب دیے گئے ہیں بلکہ کوئی بھی سڑک/شاہراہ مستقل طور پر بلاک نہیں رکھی جائے گی . تاہم ملکی و غیرملکی کرکٹرز/مندوبین کی
نقل و حرکت کے مد نظر سڑکیں عارضی طور پر بند ضرور کی جائیں گی . انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے ایسی سڑکوں کا متبادل روٹ میپ میڈیا,سوشل میڈیا اور پولیس ایف ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے ضرور شیئر کیا جائیگا . اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے علاوہ ڈی آئی جی ایڈمن کے پی او,زونل ڈی آئی جیز,ضلعی ایس ایس پیز کراچی,سی پی او میں تعینات سینئر افسران نے بھی شرکت کی .