9مئی ہنگامہ آرائی: سابق رکن اسمبلی امجد نیازی کی درخواست ضمانت 26 فروری تک ملتوی


سرگودھا(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور قومی املاک کو نقصان پہچانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
سرگودھا پولیس کے مطابق عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کی درخواست ضمانت 26 فروری تک ملتوی کردی، امجد خان نیازی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
پولیس سرگودھا نے مزید بتایا کہ میانوالی پولیس نے امجد خان نیازی کے کیخلاف 9 مئی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج کئے تھے۔
امجد خان کے وکیل جواد مظہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کیخلاف درج مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی ہیں۔