قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلیے سمری صدر مملکت کو ارسال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی۔
ذرائع وزارت پارلیمانی امور کے مطابق صدر مملکت آئندہ 2 روز تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے، قومی اسمبلی کے لیے 26 تا 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہیں۔
دوسری جانب، سندھ اور پنجاب اسمبلی نے بھی نو منتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔