شاہد کپور کی فلم بھی پاکستانی ڈرامے کے سین کی نقل نکلی

کراچی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی حالیہ ریلیز فلم تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا میں پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے آئیکونک سین کی نقل ناظرین نے پکڑ لی۔

ناظرین کو اس ڈرامے کی کہانی کے علاوہ یمنی زیدی اور وہاج علی کی کیمسٹری بے حد پسند آئی تھی۔ تیرے بن نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت بھی ڈرامے کو پسند کیا گیا۔ اب اس ڈرامے کی مقبولیت کی ایک اور مثال شاہد کپور کی فلم ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ میں دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ فلم میں شامل ایک سین ہو بہ ہو یمنی اور وہاج کے درمیان شوٹ ہونے والے سین سے مماثلت رکھتا ہے۔

مذکورہ سین میں وہاج نے مرتسم کا کردار نبھاتے ہوئے میرب کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنی زیدی کے رخسار پر تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے بعد وہ بیہوش ہوگئی تھیں۔اس سین کی طرح فلم میں شاہد کپور بھی کریتی سینن کو تھپڑ مارتے ہیں اور وہ میرب کی ہی طرح بیہوش ہوجاتی ہیں۔اس سین کو دیکھ کر فلم بینوں کو ڈراما’تیرے بن یاد آگیا اور اس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے بھی ہوتے نظر آئے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

1 min ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

7 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

12 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

21 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

27 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

35 mins ago