سائفر اور توشہ خانہ کیسز: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل دوبارہ دائر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیل دوبارہ دائر کر دیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواستیں بھی دائر کیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کا فیصلہ معطل کیا جائے، جب تک مرکزی اپیل پر فیصلہ نہیں ہو جاتا سزا معطل کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں پر اعتراضات عائد کیے تھے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلیں واپس لی تھیں۔