کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا گیا .
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے، پارٹی قیادت آج ارکان کو اعتماد میں لے گی .
پارٹی ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے . مراد علی شاہ نے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا .