قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے لیے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا . الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو 10 اور ایم کیو ایم کو 4 نشستیں دے دی گئی ہیں .


پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب راشدی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں . پیپلز پارٹی کی مسرت مہیسر، مہرین رزاق بھٹو،شازیہ ثوبیہ اور ناز بلوچ بھی منتخب ہوئی ہیں .
دوسری جانب ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں