بلوچستان: کامیاب خواتین اور اقلیتی امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی پر خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے .

نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ، مینا مجید، شہناز عمرانی رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں .
مسلم لیگ ن کی راحیلہ درانی، ہادیہ نواز، ربابہ بلیدی رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں . جمعیت علمائے اسلام ف کی شاہدہ رؤف اور صفیہ، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی سے فرح عظیم شاہ رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں . نیشنل پارٹی سے امِ کلثوم، اے این پی سے سلمیٰ بی بی رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں .
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے . نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 2 مخصوص نشستیں مل گئیں، جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کو ایک ایک مخصوص نشست ملی ہے .
ن لیگ کی کرن حیدر اور اختر بی بی مخصوص نشستوں پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی ازبل زہری اور جے یو آئی ف کی عالیہ کامران مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہو گئیں . اس طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی 3، 3 مخصوص نشستیں مل گئیں، جے یو آئی کو خواتین کی 2 مخصوص نشست ملیں جبکہ نیشنل پارٹی اور اے این پی کو خواتین کی ایک، ایک مخصوص نشست ملی .
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کو ایک، ایک اقلیتی مخصوص نشست ملی ہے . پی پی کے سنجے کمار، ن لیگ کے سینٹ پیٹرک، جے یو آئی ف کے روی پہوجا ایم پی اے ہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں