بلوچستان: کامیاب خواتین اور اقلیتی امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی پر خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ، مینا مجید، شہناز عمرانی رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں۔
مسلم لیگ ن کی راحیلہ درانی، ہادیہ نواز، ربابہ بلیدی رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں۔جمعیت علمائے اسلام ف کی شاہدہ رؤف اور صفیہ، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی سے فرح عظیم شاہ رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں۔ نیشنل پارٹی سے امِ کلثوم، اے این پی سے سلمیٰ بی بی رکنِ بلوچستان اسمبلی بن گئیں۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 2 مخصوص نشستیں مل گئیں، جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کو ایک ایک مخصوص نشست ملی ہے۔
ن لیگ کی کرن حیدر اور اختر بی بی مخصوص نشستوں پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی ازبل زہری اور جے یو آئی ف کی عالیہ کامران مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہو گئیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی 3، 3 مخصوص نشستیں مل گئیں، جے یو آئی کو خواتین کی 2 مخصوص نشست ملیں جبکہ نیشنل پارٹی اور اے این پی کو خواتین کی ایک، ایک مخصوص نشست ملی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کو ایک، ایک اقلیتی مخصوص نشست ملی ہے۔ پی پی کے سنجے کمار، ن لیگ کے سینٹ پیٹرک، جے یو آئی ف کے روی پہوجا ایم پی اے ہو گئے۔

Recent Posts

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

9 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

16 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

25 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

31 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

41 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

1 hour ago