مسئلہ قادیانی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، جماعت اسلامی نظرثانی اپیل دائر کرے گی


لاہور(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے مسئلہ قادیانی پر دیے گئے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسئلہ قادیانیت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وکلاء سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کی جس میں انہوں نے اس معاملے میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے .


سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں ہم امید ہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل ہی فیصلہ کو واپس لیں گے .
انہوں ںے کہا کہ قادیانیت کے پیروکار آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے، انھیں اقلیتوں کو ملنے والے تمام حقوق اسی صورت میں حاصل ہوں گے جب وہ آئین کو تسلیم کریں گے، مسئلہ قادیانیت پر چیف جسٹس کے بیان اور فیصلے سے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے .

. .

متعلقہ خبریں