منظور وسان کا صدرالدین شاہ کو خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج


کراچی (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے صدر الدین شاہ کو خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا . سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ صدر الدین شاہ اور ان کا بیٹا میرے ساتھ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑے .


انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاوجہ ہے، دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مارا ہے .
منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سندھ میں پہلی بار پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتی ہے، پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی . پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ متحدہ ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں .

. .

متعلقہ خبریں