نومنتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے میں نومنتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت سرینڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔
اسدعمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوگئے۔ طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر راجہ خرم شہزاد نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت سرینڈر کردینے اور وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اسد عمراور علی نواز اعوان کی جانب سے بریت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں عدالت نے بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت26 فروری تک ملتوی کردی، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔