ہمارے تمام ارکان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو ووٹ دیں گے، علی حیدر گیلانی
لاہور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام ارکان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو ووٹ دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے منصب پر خاتون امیدوار نامزد کرنے پر خوشی ہوئی۔
علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام 14 ارکان اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مین شریک تھے، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس الیکشن میں 2018 کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ووٹ لیے، حکومت میں شامل ہونےکافیصلہ قیادت کرے گی۔