کراچی: امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویز پیش کرنے والی خاتون عدالت میں پیش
کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امریکی ویزے کےلیے جعلی دستاویزات پیش کرنے والی خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایف آئی اے نے امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات پیش کرنے کے کیس میں خاتون ملزمہ کو پیش کیا۔
عدالت نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے، خاتون مریم کے خلاف کارروائی امریکن قونصل خانے کی درخواست پر کی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے کلائنٹ کے ویزا حصول کےلیے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بنوائی، ملزمہ کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔