آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ خط کا مطلب کہ ہمیں زبردستی مینڈیٹ دیا جائے، وہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے اندرونی مسائل میں دخل اندازی کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ ان کے آئی ایم ایف کو خط سے کچھ نہیں ہونے والا، خدانخواستہ ان کے خط پر کچھ ہوا تو لاکھوں لوگ بیروزگار ہوجائیں گے، کیا پاکستان کا کوئی باشندہ ملک کے نقصان کا سوچ بھی سکتا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم افہام و تفہیم سے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یہ ہمارے حریف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں ہیں، اس وقت ملک ایک سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے، ملک اس وقت سیاسی عدم توازن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ شہید بھٹو کیس کے فیصلےتک امداد بند کی جائے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں صرف پانچ چھ ماہ ہوئے ہیں، آصف زرداری نے 11 سال جیل میں گزارے پھر بھی ایسی بات نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے، بلاول بھٹو نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی کا اعلان کیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، عوام کا قرض پیپلز پارٹی کے کاندھوں پر ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلیوں میں ہیں یا نہیں بلاول بھٹو نے رابطے کا کہا۔

Recent Posts

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

21 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

27 mins ago

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

37 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

46 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

1 hour ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago