صبا قمر کا نو میک اپ لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کے نو میک اپ لک نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا کےذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی اور مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کا فن خوب جانتی ہیں۔
حال ہی میں صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نو میک اپ لک کو مداحوں کیساتھ شیئر کیا جس پر مداح اداکارہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سیاہ اوپن شرٹ زیب تن کررکھی ہے ، بکھری زلفوں اور چشمہ لگائے دلکش اداؤں کیساتھ مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔

ان تصاویر پر صبا مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں یہاں تک کہ ایک مداح نے کمنٹ میں اداکارہ سے شادی کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔