وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کل ہوگا


لاہور (قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہوگا۔
سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 25 فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، وزیراعلی کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال پانچ دس منٹ پر پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ ایک امیدوار ہونے پر بھی بذریعہ ڈویژن انتخاب ہوگا۔
ن لیگ نے مریم نواز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال چنڑ بھاری اکثریت سے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر تھے جنہوں نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

15 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

15 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

21 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

26 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

36 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

41 mins ago