ماورا حسین کی راحت فتح علی کے پیروڈی گانے پر پرفارم کرتے ویڈیو وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ ماورا حسین کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر بنائے گئے پیروڈی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں معروف بھارتی گلوکار و موسیقار یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر ایک پیروڈی گانا تیار کیا تھا جس میں اُنہوں نے گلوکار کے وہ الفاظ استعمال کیے تھے جوکہ اُنہوں نے ایک تقریب کے دوران مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے بولے تھے۔
یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر تیار کیے گئے اس پیروڈی گانے کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جسے ایک لاکھ کے قریب لائکس ملے تھے جبکہ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے بھارتی موسیقار کے ٹیلنٹ کی تعریف کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yashraj Mukhate (@yashrajmukhate)


اب معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی راحت فتح علی کے پیروڈی گانے پر ویڈیو بنائی ہے جوکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔
ویڈیو میں ماورا حسین گاڑی میں بیٹھی ہیں اور راحت فتح علی خان کے ڈائلاگز پر بنائی گئی پیروڈی ویڈیو پر پرفارم کررہی ہیں۔ماورا حسین کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے ماورا حسین کی تعریف کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)


واضح رہے کہ یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو کے بعد ہی اُن پر پیروڈی گانا تیار کیا، 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راحت فتح علی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنے رب سے معافی کا طلبگار ہوں، اُس کے بعد اپنے خاندان، دوستوں، عزیز و اقارب، مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں کیونکہ انہیں میرے اس رویے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے۔