خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا وزیرِ اعلیٰ کیلئے امیدوار لانے کا اعلان
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا میں اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے امیدوار لانے کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار لائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی امیدوار لائیں گی، امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
صوبیہ شاہد نے یہ بھی کہا ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور کام کرے گی۔