کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس ملک کا نظام اپر کلاس کے ہاتھ میں ہے، یہ طبقہ ملک کی اکثریت نہیں ہے .
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہا کہ مزدور کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا .
انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی زیادہ دل چسپی ہمیشہ سرمایہ کاروں میں رہی . احمد شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کار ہی ہیں جو سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کرتے ہیں .