پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے: ایاز صادق
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نے کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ایک بیان میں ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی، پی پی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے، اس نے قانونی سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے، پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم سب مضبوط ہوں گے۔ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے کہ مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا چاہتے، 2018ء سے 2022ء تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سب سے ملیں گے اور استدعا کریں گے کہ آئیں سب مل کر کام کریں، جہاں پاکستان کا مفاد آ جائے وہاں ہمیں ایک ہو جانا چاہیے۔