نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی سفارش


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16ویں قومی اسمبلی کے استقبال کی تیا ریاں مکمل ہیں . نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخوا ہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئی .

ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی .
ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ11لاکھ ، دیگر الاؤنسز کیلئے 13کروڑ ، ریگولر الاؤنس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے .
دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخواہ،38ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا . ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کی مد میں 10ہزار، آفس الاؤنس میں 8 ہزار ملیں گے . جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں15ہزار، اضافی الاؤنس کی مد میں5ہزار ملیں گے .
اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی اور کنوینس الاؤنس حاصل کرنے کے مجاز ہونگے . ارکان اسمبلی 4ہز ار800 روپے اسپیشل ،2 ہزار800 عام الاؤنس جبکہ 2000 روپے یومیہ کنوینس الاؤنس کی مد میں حاصل کرسکیں . .
رکن اسمبلی کو ملک کے اندرسفر پر بزنس کلا س، بیرون ملک سرکاری دورے پر فرسٹ کلاس میں مفت سفر کی سہولت میسر ہوگی . . دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ 2ہز ار روپے گھریلو الاؤنس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہونگے . .
ارکان اسمبلی کوسالانہ3 لاکھ روپے کے ٹریول واؤچرز،25بزنس کلاس مفت ریٹرن ٹکٹ بھی فراہم کیے جائینگے . . ہر رکن اسمبلی اور انکی فیملی ممبران سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنے کے مجاز ہونگے . ارکان اسمبلی اور انکی فیملی ممبران کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء کیا جائیگا . .
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائیگا . چیئرمین کمیٹی بننے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری ،اسٹینو،نائب قاصد اور ڈرائیور بھی دیا جائیگا . رکن اسمبلی کو بطور چیئرمین کمیٹی 1300 سی سی گاڑی کیساتھ 600 لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائیگا .

. .

متعلقہ خبریں