کراچی میں واردات کے دوران فائرنگ سے گھر کا واحد کفیل جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ) ملیر لیاقت مارکیٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ سعودآباد تھانے کی حدود ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب ہفتے کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والے 35 سالہ نبیل احمد انصاری جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
مقتول کے سینے میں گولی ماری گئی تھی۔ وہ شیرشاہ کا رہائشی تھا جو اپنے رشتے دار کے گھر ملنے ملیر سعودآباد آیا تھا ۔ واقعے کے وقت وہ واپس شیرشاہ جانے کے لیے رشتے دار کے گھر سے نکلا تو لیاقت مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی جس پر نبیل نے اپنی جمع پونجی بچانے کے لیے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
نبیل کو ایک گولی سینے میں لگی جبکہ ڈاکو اس کا لوٹا ہوا سامان لیکر فرار ہوگئے تھے۔مقتول نوجوان بینک میں ملازمت کرتا تھا اور پارٹ ٹائم میں موبائل فون ریپئرنگ کا کام بھی کرتا تھا۔ وہ چاربہن بھائیوں میں سب سے بڑا اورگھرکا واحد کفیل تھا۔ اس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور 3 ماہ کا بیٹا تھا۔
مقتول نوجوان کے والد فالج کے مرض میں مبتلا اورمعذورہیں،جواں سال بیٹے کی موت سے بوڑھے والد پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

20 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

36 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

54 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

1 hour ago