یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول عام مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا،چینی اورچاول مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے . عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹا 2792 روپے میں مل رہا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے .


سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40 روپے فی کلومہنگا ہے . عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو دستیاب،یوٹیلیٹی اسٹورزپرفی کلوسیلا چاول 370 روپے کا ہے .
سفید چنے بھی عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53 روپے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں . مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو ہے ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405 روپے میں دستیاب ہے . چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9 روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے . یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جومارکیٹ میں 146 روپے کلومل رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں