ہم سے پی ڈی ایم نے نہیں ن لیگ نے رابطہ کیا، شیری رحمٰن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی پی پی رہنما، سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی، ہم سے پی ڈی ایم نے نہیں ن لیگ نے رابطہ کیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ قوم کو استحکام اور بہتری کی طرف لے کر جائیں گے، سنی اتحاد کونسل آگے بڑھے سب الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔
شیری رحمٰن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس کے لیے آئے ہیں، امید ہے عدالت خود اس داغ کو دھوئے گی، اس تاریخ کو درست کرے گی، ہم منتظر ہیں کہ اب انصاف پر شفافیت نظر آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرد ہے لیکن سیاسی گرما گرمی ہے۔ شیری رحمٰن کا صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے اب تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے عمل سے ان کی ساکھ پر زک پڑ رہی ہے، صدر عارف علوی آئین شکنی کیوں کرنا چاہتے ہیں۔
شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اجلاس طلبی مخصوص نشستوں پر فیصلے سے مشروط کرنا افسوسناک ہے، افسوس صدر نے آئینی ذمہ داری سے دستبرداری کی، صدر کے عہدے پر ضرب پڑ رہی ہے، صدر آئین شکنی کے کیوں مرتکب ہونا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک نہیں بلایا، صدر عارف علوی کو چار دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری پر اب تک دستخط نہیں کیے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر مملکت کا مؤقف ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ عارف علوی نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی صرف زبانی مؤقف سامنے آیا ہے۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

9 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

9 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

10 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

10 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

10 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

11 hours ago