نالے میں گرنے والے شہری کی اہلیہ کا کے ایم سی پر 3 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ


کراچی (قدرت روزنامہ)حالیہ بارش میں نالے میں گر کر جاں بحق شہری کی اہلیہ نے کراچی کی ڈسٹرکٹ عدالت سے رجوع کر لیا۔نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری سید فخرِ عالم کی بیوہ نے کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ شہری فخر عالم 3 فروری کو بارش کے باعث نالے میں گر کرجاں بحق ہوئے، کے ایم سی کے خلاف 3 کروڑ 71 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی نااہلی، بارش کا پانی نہ نکالنے کے باعث فخر عالم جاں بحق ہوا۔ جاں بحق شہری کی اہلیہ، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے ایم سی سے 3 کروڑ 71 لاکھ روپےکا ہر جانہ دلوایا جائے۔