نالے میں گرنے والے شہری کی اہلیہ کا کے ایم سی پر 3 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ


کراچی (قدرت روزنامہ)حالیہ بارش میں نالے میں گر کر جاں بحق شہری کی اہلیہ نے کراچی کی ڈسٹرکٹ عدالت سے رجوع کر لیا . نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری سید فخرِ عالم کی بیوہ نے کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے .


درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ شہری فخر عالم 3 فروری کو بارش کے باعث نالے میں گر کرجاں بحق ہوئے، کے ایم سی کے خلاف 3 کروڑ 71 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے .
درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی نااہلی، بارش کا پانی نہ نکالنے کے باعث فخر عالم جاں بحق ہوا . جاں بحق شہری کی اہلیہ، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے ایم سی سے 3 کروڑ 71 لاکھ روپےکا ہر جانہ دلوایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں