رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر شرمیلا فاروقی نے کیا کیا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی گزشتہ روز مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اپنے والد کی قبر پر حاضری دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نو منتخب ایم این اے نے اپنے والد کی قبر سے تصویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی۔
انہوں نے مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا اور پھر حضرت محمد ﷺ کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد انہوں نے حضرت علیؓ، حضرت حسینؓ اور حضرت عباسؓ کا شکریہ ادا کیا۔شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشام کا بھی شکریہ اداکیا اور لکھا کہ مسلسل میری حوصلہ افضائی کرنے پر آپ کا شکریہ۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے مرحوم والد کو بھی یاد کیا اور لکھا کہ میں جانتی پاپا آپ جنت سے میرے لیے دعا کرتے ہیں، یہ جیت آپ کے لیے ہے۔