لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا اچانک دورہ
لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی عوامی فلاح و بہبود کیلئےاقدامات شروع کردیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک لاہور کے تھانہ شالیمار کا دورہ کرنے پہنچ گئیں، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں فرنٹ ڈیسک میں درج شکایات اور ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی موجود تھے۔