بلوچستان کے مختلف شہروں میں برفباری، مکران کے ندی نالوں میں شدید طغیانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور نسبتاً ٹھنڈے علاقوں کان مہترزی، کوژک ٹاپ، لکپاس اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں برفباری رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری۔ جس سے موسم میں خنکی بڑھ گئی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ان شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں اور بھاری مشینری کے ساتھ برف کو ہٹایا جارہا ہے۔ مکران ڈویژن والوں کیلیے الرٹ ہے کہ مکران ڈسٹرکٹ کہ بیشتر چھوٹے بڑے مقامی ندی نالوں میں شدید طغیانی سیلابی ریلے گزر رہے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں کہ دوران وہاں مسلسل شدید بارش کا مزید امکان ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا۔ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آوران، خضدار، لسبیلہ، سبی، قلات، تربت، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیر آباد، موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجگور، گوادر، تربت، کیچ، لسبیلہ، واشک، آوران، خاران، چاغی اور مکران میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ کوئٹہ اور قلات کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 10، تربت میں 15، جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 14 اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور مضافات میں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوئٹہ شہر سمیت ہنہ اوڑک، کچلاک، بلیلی، لک پاس اور زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ اور مستونگ سمیت گردونواح میں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار۔ شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

20 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

29 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

41 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

48 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

53 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

1 hour ago