پاک فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا . پاک فوج نے 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا .

26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں .
کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے .
یاد رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا .

. .

متعلقہ خبریں