کھلاڑی بیویوں کے ہمراہ ٹور کیوں کرتے ہیں؟ رمیز راجا نے لب کشائی کردی


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کھلاڑیوں کو بیویوں کے ہمراہ ٹور پر لیجانے پر لب کشائی کردی۔ معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں کھلاڑیوں کو بیگمات کے ہمراہ ٹور پر نہیں جانا چاہیے، کیونکہ انکا کرکٹ سے فوکس ہٹ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے، وہ بیویوں کو شاپنگ، بچوں کو دیکھنے میں لگ جاتے ہیں جس سے انکا ردھم خراب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر بیویاں خوامخواہ تنقید کی زد میں آتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔
رمیز راجا نے کہا میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاؤں تو ہوسکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر آپکو اہلیہ کو باہر لیکر جانا ہے، بچوں کی بھی دیکھ بھال کرنی ہے ایسے میں آپکا موڈ خراب ہوتا ہے۔
رمیز راجا نے مشورہ دیا کہ میرے خیال میں کھلاڑیوں کو چاہیے کہ ٹور کے بعد ایک ہفتے تک فیملی کے ساتھ وہیں رک جائیں، تاکہ آپ خوشگوار زندگی بھی گزار سکیں۔

Recent Posts

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

16 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

24 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

33 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

42 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

55 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

1 hour ago