فلم کے کردارکو حقیقی انداز میں ادا کرنے کیلیے خود کو قید کرلیا تھا، رندیپ ہودا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم کے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے خود کو قید کرلیا تھا۔بھارتی اداکار سندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اپنی نئی فلم میں انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والے رہنما، وکیل اور لکھاری ویر سوارکر کا کردار ادا کر رہا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اور سوارکر کی تکلیف کو سمجھنے کے لیے خود کو قید کرلیا تھا تاہم میں 20 منٹ بھی قید نہ رہ سکا جبکہ سوارکر نے 11 برس تک قید تنہائی کاٹی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)


رندیپ ہودا نے نے اپنی آنے والی فلم ’سواتنتریا وِیر سوارکر‘ کے سیٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔فلم 22 مارچ 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں رندیپ ہودا کے ساتھ انکیتا لوکھانڈے اور اپندردیپ سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار بھی رندیپ ہودا ہی ہیں۔