سلمان خان کی ننھے فینز سے ملنے کی ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان ممبئی ائیرپورٹ پر بچوں کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے ہاتھ ملائے۔ میگا اسٹارسلمان خان دبئی سے ممبئی پہنچنے تو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے وقت بچوں کو دیکھ کر رک گئے۔ اداکار نے اپنی سیکورٹی کو ایک طرف کرتے ہوئے بچوں کو پیار کیا اور ان سے ہاتھ ملائے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ETimes (@etimes)


سلمان خان کی بچوں سے گھلنے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے فینز نے مداحوں خصوصا بچوں کے ساتھ سلمان خان کے اچھے برتاؤ کو مثال قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ دوسرے بالی ووڈ اسٹارز کو سلمان خان کو دیکھ کر سیکھنا چاہیے کہ فینز سے کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔