آصف زرداری صدر منتخب ہوکر چاروں گورنر خود مقرر کرینگے، بلاول بھٹو


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدر منتخب کے بعد تمام گورنرز خود مقرر کریں گے فی الوقت گورنرز کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو صدر مملکت منتخب کرائیں گے ، وہ صدر منتخب ہونے کے بعد تمام صوبوں کے گورنرز خود مقرر کریں گے فی الوقت گورنرز کا فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے خلاف سنی اتحاد کونسل نے میرا ووٹ مانگا ہی نہیں اور نہ ہی انہوں نے مجھے کنونیس کرنے کی کوشش کی اس طرح تو وہ خود ہی ان کی راہ ہموار کررہے ہیں، سنی اتحاد کونسل کی وجہ سے ہی شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے کہ ہم اگر ان کی مخالفت میں ووٹ نہ دیں تو وزیراعظم بن ہی جائیں گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے کہ ہر حال میں 29 فروری کو اسمبلی کا اجلاس بلانا ہے اور عارف علوی اپنا فرض نہیں نبھارہے ان پر آئین توڑنے کا مقدمہ بنتا ہے، حکومت سازی کے عمل پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر صدر آئین پر عمل نہیں کرتے تو اسپیکر عمل کرے گا۔
ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتی وہ نہ آئین کو نہ جمہوریت اور نہ اس نظام کو مانتی ہے، ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں تو ہم تسلیم کرتے ہیں مگر سب سے زیادہ غلطیاں جس شخص سے ہوئیں وہ شخص اڈیالہ جیل میں ہے اور وہ آج بھی غلطی تسلیم نہیں کرتا۔
ایک سوال پر بلاول نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں اگر میں وزیراعظم بنا تو پاکستان کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرادو تاہم مجھے مینڈیٹ نہیں ملا اس لیے میں نئے وزیراعظم سے صرف درخواست ہی کرسکتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا اور سیاست دانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی ہوگی۔

Recent Posts

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

16 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

34 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

51 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

1 hour ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

2 hours ago