پاکستان

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔اس حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 فروری سے 2 مارچ تک مزید بادل برسنے کا امکان ہے، ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، 29 فروری سے یکم مارچ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔29 فروری سے 3 مارچ کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، ہری پور، کوہستان، کرک، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لکی مروت ، مردان اور دیگر شہروں میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے۔
29 فروری سے یکم مارچ کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، سکھر، جیک آباد، کشمور، لاڑکانہ، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، خیرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد، میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں