پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان


لاہور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی، پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے .
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں .


پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے . جنوبی پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں