شہزادی شیخہ مہرہ اور شیخ مانع کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی، شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے فالوورز کو خوشخبری سنا دی ہے۔شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنے شوہر، شیخ مَانع المکتوم اور اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔
ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخہ مہرہ نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری کا اعلان اپنی سالگرہ کے موقع پر کیا ہے۔شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی اس پوسٹ میں صرف 26 اور 2 لکھا ہے۔
واضح رہے کہ شیخہ مہرہ کا پورا نام مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم ہے، وہ 26 فروری 1994ء کو متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by M1 (@hhshmahra)


شہزادی شیخہ مہرہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں سے ایک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے ہاں جَلد پہلی اولاد، بیٹی کی آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023ء کو شیخ مانع کے ساتھ ہوئی تھی۔