فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا ممبر اور تحریک انصاف کا حصہ ہوں، بانی پی ٹی آئی سے سیاسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کرنی ہے۔
فیصل جاوید نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے، ملاقات کے دوران پرائیویسی کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔