کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات میں ہمیں ووٹ نہیں ملا . سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے .
انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا . پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا .
کامران ٹیسوری آڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے . پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں . ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا .
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے . گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں . ہمیں کچھ نہیں ملا . حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں .