اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا، سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور کی مدعیت میں درج مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوفیہ مرزا کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور نے اپنی سابقہ اہلیہ (صوفیہ مرزا)، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف فراڈ، ریکارڈ ٹمپرنگ، جعلسازی اور عوامی عہدے کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا تھا۔
اداکارہ صوفیہ مرزا (خوش بخت شجاعت) نے مقدمہ اخراج کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر اور ثنا اللہ عباسی کے خلاف فراڈ کے مقدمے کو خارج کردیا۔
واضح رہے کہ عمر فاروق ظہور نے اکتوبر 2022 میں اسلام آباد پولیس اسٹیشن سیکریٹریٹ میں صوفیہ مرزا اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت کے ساتھ بات چیت…

3 mins ago

دماغی کینسر کے علاج کی ایم این آر ویکسین تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ماہرین نے کورونا سے تحفظ کی ٹیکنالوجی کی طرز پر دماغی…

15 mins ago

حیدرآباد: مکی شاہ کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد کےعلاقے کچا قلعہ مکی شاہ روڈ سے متصل ریلوے ٹریک کے…

23 mins ago

کراچی میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت طلب کرنے پر سی آئی اے پولیس انسپیکٹر گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے…

39 mins ago

کراچی: پولیس، کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں کا نان کسٹم پیڈ کپڑا ضبط

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جامع کلاتھ کے قریب پولیس، کسٹمز اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی…

50 mins ago

تین پاکستانی کھلاڑی اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹاپ سیڈ عاصم خان، طیب اسلم اور ناصر اقبال سمیت تین پاکستانی…

56 mins ago