ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، چار ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

لیہ ، کروڑ(قدرت روزنامہ) پولیس نے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہزاروں لٹر ڈیزل بھی سرکاری تحویل میں لے لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کروڑ کی ریوررائین پوسٹ رکھ وان کے انچارج آصف ثاقب نے رات کی تاریکی میں دو کشتیوں پر سوار چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑاجن میں بلال حسین ولد غلام رسول مہانا، مختار حسین والد امیرمحمد بھٹی ، محمد سوالی والد دلاہاملنگ بھٹی، محمد رفیق والد غلام فریدبھٹی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے بہت کوشش کی لیکن بالآخر تعاقب کے بعد پولیس ٹیم ملزمان کو روکنے اور ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، ملزمان کے پاس کشتی میں موٹرسائیکل بھی تھی ۔
پولیس کے مطابق دو کشتیوں پر موجود چھ ہزار لٹر ڈیزل بھی قبضے میں لے لیاگیا ۔ ڈی پی او لیہ کاکہناہے کہ لوکل پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور مزید کارروائی شروع کردی گئی ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago