اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان اور شیرافضل مروت عمران خان کا ماسک پہنچ کر اسمبلی پہنچے .
قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا .
پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی محمد خان اور شیر افضل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک لگا کر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا .
پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد اراکین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر ایوان میں آئے اور نعرے بازی کی . پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے اسپیکر کی نشست پر کھڑے ہو کر عمران خان کے حق میں نعرے بازی . قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا .