گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا، صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کےبعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا۔
گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلی نے سمری دستخط کردی،نگراں وزیراعلی گوادر سمیت تمام بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔