ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی .

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی .

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی . گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی .

فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی .

. .

متعلقہ خبریں