یہ ایوان مکمل نہیں اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکتا، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایوان مکمل نہیں اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا .

عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنےوالے اسپیکر انتخاب میں حصہ نہیں لےسکتے .

ایوان مکمل نہیں ہے اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا . ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں .

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ایوان میں گھس بیٹھیے موجود ہیں یہ ایوان مکمل نہیں ہے . عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کا مخصوص نشستوں پر نام ہے . آرٹیکل 51کےتحت ایوان مکمل ہوئے بغیر ،وزیراعظم ،اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن نہیں ہوسکتا . ایوان مکمل ہوئے بغیر ان انتخابات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں . اصل مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے انہیں ایوان میں واپس لائیں گے . ہماری خواتین ، سینیٹرز اور ورکرز کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں