9 مئی کیسز، سپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کر لیئے ، عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ )9 مئی کیسز پر سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس میں انہوں نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے .

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا .

رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مرکزی ملزم ہے ، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو فوجی تنصیبات جلانے کا کہا . اسپیشل پرسیکیوٹر نے عدالت میں گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے . عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹوئٹ کیا ، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی ہاں بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں . بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا .

واضح رہے کہ عدالت نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں . بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 7 مقدمات درج ہیں .

. .

متعلقہ خبریں