9 مئی کیسز، سپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کر لیئے ، عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ )9 مئی کیسز پر سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس میں انہوں نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔

رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مرکزی ملزم ہے ، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو فوجی تنصیبات جلانے کا کہا ۔اسپیشل پرسیکیوٹر نے عدالت میں گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹوئٹ کیا ، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی ہاں بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا ۔

واضح رہے کہ عدالت نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں ۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 7 مقدمات درج ہیں۔

Recent Posts

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

7 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

24 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

28 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

30 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

32 mins ago

کسانوں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں، مریم نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم خریداری میں…

34 mins ago