سعودی عرب میں مساجد کے اندر افطاری پر پابندی عائد کردی گئی


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان المبارک سے قبل مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہو کر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کی جانب سے 20 فروری 2024ء کو ایک حکم نامے میں مساجد کے ملازمین کے لیے ماہ رمضان کے دوران کام سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سعودی وزارت نے امام اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
سعودی عرب کی اسلامی امور کی وزارت نے صفائی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مساجد کے اندر افطار کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں میں امام اور مؤذن روزہ داروں اور دیگر افراد کے لیے افطار کے لیے مالی عطیات جمع نہ کریں۔‘
نوٹس میں امام و مؤذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت نے مسجد کے امام و مؤذن کو دعوت ختم ہونے کے فوراً بعد صفائی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔

Recent Posts

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

16 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

28 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

42 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

55 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

1 hour ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

2 hours ago