پاکستان
آئی ایم ایف سے مذاکرات کون کریگا: حکمران اتحاد کا وزیر خزانہ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں بننے والے نئے حکمران اتحاد نے ابھی تک وزیرخزانہ کے نام کو حتمی شکل نہیں دی.
وزیر خزانہ وہ شخص ہوگا جو حکومت بننے کے فوری بعد آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ (ضمانتی پیکیج) کےلیے مذاکرات کرےگا لیکن یہ کون ہوگا یہ ابھی طے نہیں ہوپایا۔ اتحاد سازی کے حوالے سے ہونے والے مذکرات کے بارے میں آگہی رکھنے والے ایک ذریعے نے یہ بات بتائی۔
350ارب ڈالر کی پاکستانی معیشت کا بحالی کاراستہ تنگ ہوتا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کا موجودہ پیکج 11اپریل کو ختم ہوجائےگا لیکن بیرونی فنانسنگ کےلیے ضروری ایک اورتوسیع شدہ پروگرام کی ضرورت ہوگی۔